پھلوں کے فائدے

 


ہمارے ملک  کو جہاں اللہ تعالی نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے وہاں ایک نعمت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ہر قسم کا پھل پایا جاتا ہے اور ہمارے یہ خوش قسمتی ہے کہ بہت سے فروٹ ہم  باہر کے ملکوں کو بھی برامد کرتے ہیں جیسے مالٹا ام  سیب وغیرہ خدا تعالی نے ہر پھل میں کوئی نہ کوئی خوبی ر
کھی ہے جو کہ ہماری صحت کو فائدہ پہنچاتی
خوبانی  جسم کو طاقت دیتی ھےقبض کشاھے انتوں کو صاف کرتی ہے غزا کو ہضم کرتی ھے خون میں اضافہ کرتی ہے تازہ خوبانی کھانے سے یرقان کی شکایت دور ہو جاتی ہے خشک خوبانی میں وہ تمام فائدے ہوتے ہیں جو تازہ خوبانی میں بھی ہوتے ہیں جب تازہ خوبانی دستیاب نہ ہو تو اٹھ 10 خشک خوبانی کھانی چاہیے اس کا طریقہ یہ ہے کہ رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح کھا لیں
انناس دل کو فرحت دیتا ھے دل جگر دماغ اور معدے کے لئے  مفید ھے پیشاب زیادہ لانے کی وجہ سے گردہ اور مثانے کی پتھری خارج کرتا ہے اسے گرم موسم میں زیادہ  استعمال کرنا چاہیے انناس کے بعد دودھ پینا نقصان دہ ہے
چکوترہ اس کے اجزاء میں نمکیات اور وٹامن  سی شامل ہیں روح کو فرحت اور معدے کو طاقت دیتا ہے اور بھوک بڑھاتا ہے گرمی دور کرتا ہے دل کو طاقت دیتا ہے بلڈ پریشر اور کیسٹرول کو ختم کرتا ہے چہرے کا رنگ نکھارتا ہے تھکن گرمی زکام اور جریان کا خاتمہ کرتا ہے جن لوگوں کا گلا پھیپھڑے یا جگر خراب ہو ان کو یہ پھل استعمال نہیں کرنا چاہیے یہ موٹاپے کو بھی کم کرتا ہے اور شوگر کو بھی کم کرتا ہے
کیلااس میں وٹامن بی کیلشیم پوٹاشیم پایا جاتاھے کیلا ایک نرم پھل ہے یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے نظام انہضام کو ٹھیک کرتا ہے معدہ اور انتوں میں ہونے والے زخم کو روکتا ہے مثانے کی کمزوری کو دور کرتا ہے خشک کھانسی کے لیے بھی مفید ہے گلے میں ہونے والے خراش کو دور کرتا ہے اگر زبان میں چھالے ہو جائیں تو ان کو بھی ختم کرتا ہے اور آنت کے امراض کے لیے بھی مفید ہے
تربوز اس میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اس لیے یہ پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہےپیاس  کی شدت کو کم کرتا ہے اس میں وٹامن سی کاربن پوٹاشیم مگنیشیم پایا جاتا ہے اس کے علاوہ وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے یہ پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے نمکیات کو کنٹرول میں رکھتا ہے وزن میں کمی کرتا ہے چربی کو پگلاتا ہے گردوں کے افعال کو بہتر کرتا ہے جگر کے لیے مفید ہے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے نظام انہظام کو ٹھیک کرتا ہے یہ جلد کو تر و تازہ رکھتا ہے یہ زہریلے مادوں جیسے بیکٹیریا کو بھی باہر نکالتا ہے اس میں فائبر بھی پایا جاتا ہے اس سے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور  کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور پھیپھڑوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے اسے ناشتے سے پہلے بھی کھایا جاتا ہے
آڑو یہ معدہ اور جگر کو طاقت دیتا ہے اڑو کے کھانے سے خون کی گرمی دور ہو جاتی ہے اور گرمی کی وجہ سے جو گھبراہٹ ہوتی ہے وہ بھی دور ہو جاتی ھے آڑو کے اندر جو گٹھلی ہوتی ہے اس کا تیل نکال کر اس کے قطرے کان میں ڈالنے سے کان کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے آڑو کے درخت کے پتے کوٹ کر اور ان کا پانی نچوڑ کر پیا جائے تو پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں


آلو بخارا یہ بلڈ پریشر اور گرمی کو دور کرتا ہے قبض کشا ہے اس کو اگر کھانے سے پہلے استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے گرمی کا سر درد آلو بخارا کھانے سے ختم ہو جاتا ہے متلی کے اور بد ہضمی کے لیے آلو بخارا بے حد مفید ہے جن مریضوں کو اسہال ہو ان کو یہ زیادہ نہیں کھانا چاہیے
جامن  دل جگر اور معدے کو طاقت دیتی ہے کھانا ہضم کرتی ہے پیشاب اور  پیٹ کے کیڑے مارتی ہے اور پیاس کو تسکین دیتی ہے مسوڑے مضبوط کرتی ہے اور دانتوں کو ہلنے سے روکتی ہے خون پیدا کرتی ہے شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے جامن کی گٹھلی کو پیس کر ادھا چمچہ روزانہ کھانے سے شوگر کو آرام آ جاتا ہے کولسٹرول کم کرتا ہے جامن پھوڑے پھونسیوں کو ارام دیتی ہے جامن کھانے سے پتھری خارج ہو جاتی ہے پرانے دستوں کا خاتمہ کرتی ہے جامن کے چھلکے جلا کر منجن بنا کر اسے دانتوں پر لگایا جائے تو دانتوں کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں
انگور  انگور میں پروٹین فاسفورس وٹامن سی کیلشیم اور کاربوہائیڈریٹ پایا جاتا ہے  یہ خون کو صاف کرتاھے جسم میں خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا کرتا ہے معدے کے لیے بہترین غذا ہے غذا کو ہضم کرتا ہے بال انکھوں اور جلد کو بہتر کرتا ہے سرطان کے مریضوں کے لیے بھی مددگار ہوتا ہے  پھیپھڑوں جگر اور انتوں کے لیے بھی مفید ہے
سیب سیب ہماری صحت کو توانائی  پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے سیب کو کو اگر ناشتے سے پہلے کھایا جائے تو یہ ہماری صحت کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے سیب میں وٹامن سی فائبر اور آئرن پایا جاتا ہے یہ موٹاپے کو کم کرتا ہے جگر کو صحت مند رکھتا ہے شوگر کے لیے مفید ہے سیب کا باقاعدہ استعمال دل کو تقویت پہنچاتا ہے ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے سانس اور کینسر کے مریضوں کے لیے بھی بہتر ہے  جسمانی وزن کو کم کرتا ہے رخساروں میں سرخی لاتا ہے کیل مہاسوں کو ختم کرتا ہے کولسٹرول کو بھی کم کرتا ہے اور دانتوں میں چمک پیدا کرتا ہے گیس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے اگر اس کو چھلکوں کے ساتھ کھایا جائے تو صحت کو زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے
بڑا  بیر  بیر کو غریبوں کا سیب کہا جاتا ہے یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے معدے کی جلن کے لیے بہت مفید ہے  دل کو تقویت دیتا ہے بلڈ پریشر اور پیاس کو ختم کرتا ہے اس کے پتوں کو پانی میں ابال کر سر دھونے سے بال مضبوط اور چمکدار ہوتے ہیں اس کے پتے زخموں پر لگانے سے جراثیم  مر جاتے ہیں یہ انکھوں کی بینائی تیز کرتا ہے اور تھکان کو ختم کرتا ہے کچا بیر کھانے سے کھانسی اور پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے بیر کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے اس سے کھانسی ہو جاتی ہے

Post a Comment

0 Comments