اعلی درجہ کامعاف کرنے والا وہ ھے جو انتقام پر قدرت رکھتے ہوئے عفوودرگزر سے کام لے
سرداربننا چاہتےھو تو حرکت و عمل جدوجہدکو اپنا معمول بناو
زمانہ تیرے ٹکڑے ٹکڑے کر دے تب بھی مخلوق کی طرف توجہ نہ دو
دیکھ خدا کے سوا کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلا رزق صرف خدا سے طلب کر
سب سے عمدہ زندگی اس شخص کی ہے جس کی زندگی میں دوسرا شریک ہوں اور بری ہے وہ زندگی جس کے ساتھ دوسرے بسر نہ کریں
دانائیوں میں اعلی درجے کی دانائی تقوی ہے اور کمزوریوں میں سب سے بڑی کمزوری بد اخلاقی ہے اور بد اعمالی ھے
سائل کا سوال فی الفور پورا کرو تم نے تاخیر کی اور وہ سوال سے باز ایا تو تم رضائے حق سے محروم ہو جاؤ گے
علم اور بردبادی انسان کی سیرت کو آراستہ کرتی ھے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ
0 Comments