شیخ سعدی۔ ۔
تعارف:-
شیخ سعدی اپنے وقت کے مشہور دانشور مصلح شاعر اور معلم تھے اپ کو مختلف زبانوں پر عبور حاصل تھا جیسے عربی فارسی اردو وغیرہ
اپ کا اسم گرامی شرف الدین لقب مسلمین تخلص سعدی تھا اپ کے والد ماجد کا نام سید عبداللہ شیرازی تھا اپ589 ہجری میں پیدا ہوئے۔
تعلیم:-
اپ نے ابتدائی تعلیم گھر پر اور ثانوی تعلیم مختلف مکتب و مدرسوں میں حاصل کی اپ نے بغداد میں مشہور مدرسہ نظامیہ سے بھی تعلیم حاصل کی اس مدرسے سے اپ نے قانون حکمت فلسفہ اسلامی سائنس عربی ادب اور منطق کی تعلیم حاصل کی تعلیم سے فارغ ہو کر کچھ عرصہ مدرسہ نظامیہ میں استاد بھی رہے درس و تدریس کے بعد آپ کو سیرو سیاحت کا شوق بھی پیدا ہوا اپ نے تقریبا 20, 25 سال سیاحت میں گزارے تقریبا تمام اسلامی دنیا کی سیر کی جیسے ایشیائے کوچک شام عراق مصر کاشغر جیسے ممالک شامل ہیں اپ اپنے علم و فراست کی وجہ سے شہنشاہوں کے دربار سے بھی وابستہ رہے
Also check HaveSomeNews
•ایک شخص نہیں بلکہ شخصیت بن کے جیو کیونکہ شخص تو مر جاتا ہے لیکن شخص زندہ رہتی ہے۔
•تعلیم انسان کو بولنا تو سکھا دیتی ہے مگر یہ نہیں سکھاتی کہ کب اور کتنا بولنا ہے۔
•مایوسی ایک دھوپ ہے جو سخت سے سخت وجود کو بھی جلا کر خاک کر دیتی ہے۔
•اگر زندگی اتنی ہی اچھی ہوتی تو کوئی بھی دنیا سے روتا ہوا نہیں جاتا۔
•اگر چڑیا میں بھی اتحاد ہو جائے تو وہ شیر کی کھال بھی اتار سکتی ہیں۔
•اگر چاہتے ہو تمہارا نام باقی رہے تو اپنے بچوں کو اچھے اخلاق سکھاؤ۔
•کسی سے حسد نہ کرو بلکہ خود بھی محنت کر کے حاصل کرنے کی کوشش کرو۔
•دن کی روشنی میرے رزق تلاش کرو اور رات کو رزق دینے والے کو تلاش کرو۔
شیخ سعدی کے اقوال ہماری زندگی میں بہت بڑی تبدیلی پیدا کر سکتے ہیں۔
0 Comments