7
شمسی کیلنڈر عمر خیام نہ صرف ایران کے عظیم شاعر تھے بلکہ وہ ریاضی فلسفہ شاعری کے علاوہ علم ہیت میں بھی مہارت رکھتے تھے شمسی کیلنڈر کی ابتدا عمر خیام ہی نے کی تھی یعنی شمسی کیلنڈر کی موجودہ شکل عمر خیام ہی کی مرہون منت ھے
دور بین کی ایجاد مشہور مصنف جسٹس امیر علی اپنی کتاب تاریخ اسلام میں لکھتے ہیں کہ دور بین ابو حسن نے ایجاد کی تھی یہ ایک نلکی تھی جس کے دونوں سروں پر شیشے لگے ہوئے تھے ان نلکیوں کو بعد میں ترقی دی گئی اور مراغہ و قاہرہ میں ان کا نہایت کامیابی سے استعمال ہوتا رہا
دنیا کاسب سے پرانا اخبار دنیا کا سب سے پرانا اخبار پکینگ گزٹ ہے یہ برابرایک ہزار سال سے زیادہ شائع ہوتا رہا
انو کھا اخبار پیرس میں بھیک مانگنے والوں کا اپنا اخبار نکلتا تھآ اسکا نام بھک منگوں کا اخبار تھا اس میں پیدائش شادی اور جنازوں کے تازہ ترین واقعات درج ہوتے تھے ان معلومات سے بھیک منگے اپنے کمائی کا ذریعہ جان لیتے تھے
دنیا کی سب سے بڑی سائیکل دنیا کی س سے بڑی سائیکل جنوبی اسٹریلیا میں تیار ہوئی تھی جس کی لمبائی 10۔135فٹ تھی اسے چار افراد مل کر چلاتے تھے
کرہ زمین کی پیمائش محمد بن موسی وہ پہلے شخص تھےجنھوں نے کرہ زمین کی پیمائش کا طریقہ بتایا آلات ایجاد کئےاور اس فن میں بہت سی کتابیں لکھی
دنیا میں سب سے پہلے قتل کی ابتداء
حضرت آدم کے دوبیٹے ہابیل اور قابیل تھے ہابیل نے کسی بات پر غصہ میں آکر اپنے بھائی قابیل کو قتل کر دیا تھا کہتے ہیں کہ قتل کی ابتداء یہیں سے ہوئی
0 Comments