انسان اگر کوئی اچھا یا برا کام کرتا ھے تو اس کا بدلہ اسے نہ صرف آخرت میں بلکہ دنیا میں بھی مل جاتا ھے بعض اوقات ایک چھوٹی سی نیکی انسان کی ساری زندگی کو بدل کر اسے خوشیوں سے ہمکنار کر دیتی ھے ایسا ھی ایک واقعہ غزنی کے حکمران سبکتگین کے ساتھ پیش ایا
سبکتگین شاہی خاندان کا شہزادہ تھا جن کو بچپن میں اغوا کرکے غلام بنا لیا گیا تھا
الپتگین جنھوں نے غزنی سلطنت کی بنیاد رکھی تھی انھوں نے بخارا کے سوداگر ناصر سے آپ کو خرید لیا اپ کی صلاحیتوں اور قابلیت کو دیکھتے ہوئے غزنی کے حکمران الپتگین نے اپ کو فوج کا سپہ سالار بنا دیا سبتگین کی رحم دلی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ مشہور ہے سبتگین اپنی ملازمت کے دوران ایک روز شکار پر گیا جنگل میں اسے ایک ہرنی اور اس کا بچہ گھاس چرتے نظر ائے اس نے بچے کو پکڑ لیا اور اسے گھوڑے پر سوار کر کے شہر کی طرف روانہ ہوا تھوڑی دور چل کر اسے محسوس ہوا کہ کوئی اس کے پیچھے پیچھے ا رہا ہے جب اس نے پیچھے مڑ کے دیکھا تو ہرنی مامتا کی ماری گھوڑے کے پیچھے پیچھے ا رہی تھی یہ دیکھ کر سبتگین کا دل بھر ایا اور اس نے ہرنی کے بچے کو چھوڑ دیا ہرنی نے نگاہیں اوپر اٹھا کر اس کا شکریہ ادا کیااور خوشی خوشی اپنے بچہ کے ساتھ روانہ ھو گی رات کو سبکتگین کو
خواب نظر ایا کہ کوئی بزرگ کہہ رہے ہیں تو نے جس رحمدلی کا اور نیکی کا کام کیا ہے خدا نے اس کے صلے میں تجھے غزنی کی بادشاہت دے دی ہے بادشاہ ہو کر لوگوں سے اسی طرح پیش انا سبکتگین ایک بہا در اور رحم دل بادشاہ بنا جس نے سلطنت کا انتظام بہت اچھے طریقے سے چلایا اس کے حسن سلوک اور تدبر کی وجہ سے افغانستان کے سب قبیلے ان کی سلطنت کے زیر اثر اگے اور انہوں نے ایک وسیع علاقہ سلطنت غزنی میں شامل کر لیا اپ نے 20 سال حکومت کی
اگر ہم کوئی چھوٹی سی نیکی کر دیں تو
اللہ تعالی ہمیں اس کا بہت آجر دیتے ھیں اللہ تعالی ہمیں برائی سے بچائے اور نیک کام کرنے کی توفیق دے آمین
0 Comments