بادام

 


بادام  کے فوائد  بادام کاشمار اہم ڈرائ فروٹ میں  ہوتا ھے اس میں  کیلشیم  مگنیشم زنک سلفر وٹامن ای  اورپروٹین شامل ہیں  بادام کا درخت 20 سے 25 فٹ بلند ہوتا ھے یہ دو قسم کے ہوتے ہیں ایک  کاغذی  بادام دوسرا کاٹھی بادام کاغذی بادام  کا چھلکا پتلا ہوتا ھے اسے دانتوں سے توڑ  کر بھی  کھایا  جسسکتا ھے جبکہ کاٹھی بادام کا چھلکا موٹا ہوتا ھے  اسے کسی سخت چیز سےتوڑ کر بادام کو نکالا جاتاھے بادام  بہت سے کھانوں میں بھی  استعمال ھوتاھے جیسے  مختلف  قسم کے حلوہ جات مثلا سوجی بیسن گاجر کا حلوہ کھیر زردہ وغیرہ اس سے نہ صرف کھانوں  میں  خوبصورتی آتی ھے  بلکہ بادام کی وجہ سےغزائیت اور طاقت بھی آتی ھے بادام کو مختلف  چیزون کے ساتھ  بھی ملا کر کھایا جاتا ھے  جس سے توانائ مین زیادہ اضافہ ھو تا ھے مثلا  بادام اور کشمکش  بادام اور اخروٹ  پستہ بادام اور سونف وغیرہ
بادام کے فوائد یہ شوگر  اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ھے پٹھوں   اور جگر کے لیے مفید ہے خون کی کمی کو دور کرتا ہے دل کی شریانوں کو سکڑنے سے محفوظ رکھتا ہے دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اور اعصابی نظام کے لیے بھی بہتر ہے
دماغی کمزوری کو دور کرتا ھے حافظہ  کو تیز کرتا ھےآٹھ یا دس بادام رات کو بھگو دیں صبح ان کے چھلکے اتار کر ان کو پیس لیں پھر دودھ میں شامل کر لیں اور تھوڑی سی چینی بھی شامل کر لیں اس کو نہار منہ پی لیں گرمیوں میں یہ دماغ کو ٹھنڈک پہنچائی گی اور دماغ کو تقویت دے گی
نظر  کو تیز کرتا ھے بادام میں  سونف مصری اخروٹ کو شامل کرلیں  ان تمام چیزوں کوپیس لیں  ناشتے سے آدھا گھنٹہ  پہلے ایک چمچہ لے لیں روزانہ استعمال کرنے سے نظر تیز ھو جائے گی اور دماغ کو طاقت بھی ملے گی
بادام کے تیل کے فوائد بادام کےتیل کو اگر بالون پر لگایا جائے تو اس سے بال نہ صرف نرم بلکہ خوبصورت  ھو جائیں  گے اور سر کی خشکی بھی ختم ھو  جائے گی بادام کا تیل جلد پر لگانے سے نہ صرف جلد میں دلکشی پیدا ہوتی ہے بلکہ یہ جلد کے امراض کو بھی ختم کرتا ہے جیسے چنبل ایگزیما مہاسے اور خارش وغیرہ یہ جلدکے ڈیڈ سیل کو بھی ختم کر دیتا ہے جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتا ہے سر پر اس کی مالش کرنے سے بے خوابی دور ہوتی ہے اور نیند بہتر اتی ہے



روغن  بادام کے فوائد یہ جوڑوں  کے لئے بھی مفید ھے ایک چھوٹا چمچہ روغن بادام کا نیم گرم دودھ میں ڈال کر رات کو پی لیں تو یہ جوڑوں کے لیے بہت مفید ہے اس سے جوڑوں کے درد کو بھی ارام ا جاتا ہے اگر کسی کو قبض ہو تو نیم گرم دودھ میں دو تین قطرے روغن بادام کے ڈال کر پینے سے قبض ختم ہو جائےگی اگر کسی کی انکھوں کے اگے اندھیرا اتا ہو اور چکر اتے ہو تو روغن بادام  پینے سے یہ مرض ختم ہو جائے گا اس سے  حافظہ اور یاداشت تیز ہوتی ہے اور یہ ہڈیوں کے لیے بھی مفید ہے اس کے علاوہ یہ معدہ اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے

Post a Comment

0 Comments