فلسطین کوانبیاء کی سر زمین کہا جاتا ھے کیونکہ بہت سے انبیاء کرام اور اولیاء کرام تبلیغ اور زیارت کے لیے فلسطین تشریف لائے اور یہاں پر قیام کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت اسحاق علیہ السلام یہاں پر دفن ہیں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اسی سرزمین سے معراج کے لیے تشریف لے کر گئے تھے بیت المقدس تینوں اقوام مسلمانوں عیسائیوں اور یہودیوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے عیسائیوں کے لیے اس لیے اہمیت رکھتا ہے کہ یہ حضرت عیسی علیہ السلام کی جائے پیدائش ہے یہاں پر عیسائیوں کا کلیسا ھے اور یہودیوں کے لیے اس لیے اہمیت رکھتا ہے کہ یہاں پر دیوار گریہ اور ہیکل سلیمانی ہے
فلسطین کا پرانا نام یروشلم تھا یہ بحر روم کی مشرق میں واقع ہے اس کی سرحدیں لبنان مصر اردن اور شام سے ملتی ہیں اس کی لمبائی شمال جنوب 460 کلومیٹر اور چوڑائی10 میل ہے فلسطین اگرچہ ایک چھوٹا ملک ہے مگر تجارتی مذہبی جغرافیائی لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے اور عربوں کے لیے یہ تجارتی گزرگاہ ہے
0 Comments