دنیا میں رونما ہونے والے دلچسپ واقعات

 

دنیا عجیب وغریب اور دلچسپ واقعات سے بھری ھوئ ھےیہ واقعات نہ صرف ھماری دلچسپی کا باعث  بنتے ہیں  بلکہ ہماری معلومات میں  بھی گران قدر اضافہ  کرتے ہیں
دیوار چین دنیا کی سب سے لمبی اور بڑی دیوار ہے یہ 27 سو سال پرانی ہے اس کی لمبائی 21 ہزار 196 کلومیٹر ہے اس کی تعمیر میں اٹھ لاکھ سے لے کر 10 لاکھ تک مزدوروں نے حصہ  لیا اس کی تعمیر میں3 ارب87کڑور اینٹیں  استعمال ہوئی  اس کی بلندی  کہیں  سے 15 کہیں سے25 اور کہیں  سے 30فٹ  بلند ھےاس دیوار کو بنانے میں دو ہزار سال  لگے اس کی اکتیس سو سیڑھیاں  ھیں
آتش فشاں پہاڑ آج سے140 سال قبل کراکوٹوا کے جزیرے پر دنیا کا سب سے زیادہ اور بھیانک عذاب  ایا جب ایک آتش فشاں پہاڑ  جو دو سو سال سے اندر ھی اندر ابل رہا تھا اگست کی رات کو اچانگ  ھی پھٹ پڑا اور دیکھتے  ہی دیکھتے چند لمحوں  میں  چھتیس ہزار افرادلقمہ اجل بن گئے
غیرمعمولی ذہانت گلیزمنیج فرانس کا ایک زہین و فطین شخص تھایہ 1613ء میں  پیدا ہوا اور1692ءمیں وفات پائ اس کا حافظہ بہت تیز تھااس نے فرانسیسی  زبان کی ایک لغت دو جلدوں میں حافظے کی مدد سے مرتب کی اور اس میں کسی دوسرے کتاب کا حوالہ شامل نہ تھا
کولمبس جس نے امریکہ دریافت کیا تھا اس کے بال 30 سال کی عمر میں برف کی طرح سفید تھے
نپولین فرانس  کا مشہور بادشاہ گزرا ہے اس کے بارے میں کہا جاتا ہے اسے اپنی فوج کے ہر سپاہی کا چہرہ اور نام یاد تھے
عجیب و غریب چٹان امریکہ کی ریاست کیلیفونیا میں ایک ایسی چٹان ہے جو ہزاروں سال کی تبدیلی کے بعد شیر کے مجسمے کی شکل اختیار کر گئ ھے اسے دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی ماہر
سنگ تراش کے ہاتھوں  نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہو
بحر مردار جیسے ڈیڈ  سی بھی کہا جاتاھے کیونکہ اس کے پانی میں  کوئی  جاندار چیز زندہ نہیں رہتی اگر اس کے پانی میں کوئی  چیز پھینکی  جائے  تو وہ  پانی کی سطح پر تیرتی رہی گی  مگر ڈوبی  گی نہیں اسکے پانی میں نمکیات کی مقدار دوسرے سمندر کے پانی کے مقابلے میں  25 فیصد زیادہ ھےبحر مردار اردن اور اسرائیل  کے درمیان واقع ھےکہا جاتا ھے حضرت  لوط علیہ سلام کی قوم  پر عذاب  یہیں  پر آیا تھا
خون آشام بیلیں افریقہ  میں ایسی بیلیں پائ جاتی ہیں  اگر آدمی ان کے پاس چلا جائے تو یہ اسکو اپنی گرفت میں لے لیں گی اور اس کا خون چوس کر اس کی ہڈیاں  باہر پھینک دیں گی
تاج محل  کا شمار دنیا کے سات عجائبات  میں سے ایک میں ہوتاھے تاج محل مغل بادشاہ شاہجہان نے بنوایا تھا یہ محل مغل طرز تعمیر کا حسین شاہکار ہے یہ محل دن رات میں چار رنگ  بدلتا ہے   سورج نکلنے سے پہلے کالے رنگ کا نظر اتا ہے سورج نکلنے کے بعد پیلے رنگ کا نظر اتا ہے تو دوپہر کو اس کا رنگ گلابی ہو جاتا ہے سپہر کو اس کا رنگ سفید ہو جاتا ہے اور سورج غروب ہونے کے بعد اس کا رنگ گولڈن ہو جاتا ہے چاندنی رات میں جب چاند کی کرنیں اس حسیں تاج محل پر پڑتی ہیں تو یہ سنہری رنگ کا دکھائی دیتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے چاند کی کرنیں اس حسین عمارت کو چوم رہی ہوں

Post a Comment

0 Comments