پاکستان کے بارے میں معلومات

 



ہمارا پیارا ملک پاکستان  14اگست1947 کو دنیا کے نقشے پر ابھرا یہ ملک اللہ تعالی کے نام پر حاصل کیا  گیا   جس دن پاکستان کے قیام کا اعلان کیا گیا اس دن اسلامی لحاظ سے 27 رمضان المبارک کا مبارک دن تھا یہاں کے لوگوں نے لاکھوں جانوں  کا نذرانہ  دے کر اپنے لئے  ایک علیحدہ  ملک حاصل  کیااور اپنے خون سے نئ تاریخ رقم کی ہمارا ملک پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے خاص طور پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی حسن میں اپنی مثال اپ ہیں جیسے کاغان ناران مانسہرہ شوگران گلگت چترال وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ مری ایوبیہ سوات ایبٹ اباد کالام مالم جبہ وغیرہ ایسے علاقے ہیں جن کو دیکھنے کے لیے  نہ صرف اپنے ملک سے بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے سیاح پاکستان کا رخ کرتے ہیں ہمارے ملک میں ہر طرح کا موسم پایا جاتا ہے سردی گرمی برسات خزاں بہار شامل ہیں ہمیں اپنے ملک کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ اگاہی حاصل ہونی چاہیے
قائد  اعظم  محمد  علی جناح جنہیں پاکستان کا بانی کہا جاتا ھے اپ پاکستان کے  پہلے گورنر جنرل تھے
لیاقت علی خان ملک کے پہلے وزیر اعظم  تھے
سکندر مرزا ملک کے پہلے صدر اور نور الامین ملک کے پہلے نائب صدر تھے
پاکستان کی پہلی کابینہ 7وزراء  پر مشتمل  تھی
لیاقت علی خان     ملک کے پہلے وزیر اعظم بنے امور خارجہ دولت مشترکہ اور دفاع کا شعبہ وزیراعظم کو دیے گئے
سردار عبدالر ب نشتر   وزیرمواصلات
ملک غلام محمد وزارت خزانہ 
راجا غضنفر  علی خان   محنت زراعت خوراک
فضل الرحمن وزارت داخلہ اور تعلیم کے نگران بنے
چودھری سر ظفر  اللہ  خان  وزیر خارجہ مقرر ہوئے
ابراہیم اسماعیل چندریگر کامرس انڈ سٹریز
ملک کے پہلے وزیر قانون  جوگندر ناتھ منڈ ل تھے
ملک کے پہلے  چیف جسٹس  میاں  عبدالرشید  تھے 
پاکستان  کی پہلی دستور ساز اسمبلی79 ارکان  پر مشتمل تھی اور یہ سات سال قائم رہی
آرمی چیف پاکستان  کے پہلے  فوج کے سربراہ انگریز تھے  جس کا نام جنرل فرینک والٹر میسروی تھا جو1947 سے1948 تک اپنے عہدہ پر قائم رہا دوسرے آرمی چیف  بھی انگریز ہی تھے جن کا نام جنرل ڈوگلس ڈیوڈ  گریسی تھا جو 11فروری1948 سے 16 جنوری 1951 تک اپنے 2 پر قائم رہے
جنرل ایوب خان وہ پہلے پاکستانی  تھے جو آرمی چیف  بنےآپ 17جنوری1951 سے27 اکتوبر 1958 تک اپنے عہدہ پر قائم رہے
بحریہ  کے سربراہ   پاکستان بحریہ  کے پہلے  سربراہ انگریز تھے  جن کا نام وائس ایڈمرل  جمیز ولفریڈتھا  محمد  صدیق وہ پہلے پاکستانی  تھے جو بحریہ  کے سربراہ  بنے
پاکستانی  ایئرفورس کے پہلے پاکستانی  سربراہ کا نام اصغر  خان تھا اس سے پہلے انگریز اس عہدے پر فائض رہے اصغر خان 23 جولائی 1957 سے لے کر 22 جولائی 1965 تک اس عہدے پر فائز رہے
پاکستان  کامحل وقوع پاکستان براعظم ایشیا کے جنوب میں واقع ہے پاکستان کے شمال مغرب میں ہمالیہ اور قرا قرم کا پہاڑی سلسلہ واقع ہے جس کے اگے چین ہے مشرق میں بھارت ہے مغرب میں افغانستان اور ایران ہے اور جنوب میں بحیرہ عرب
واقعہ ہے


قومی ترانہ پاکستان  کا قومی ترانہ  جناب حفیظ جالندھری  نے لکھا  اور اس کی دھن عبدالحکیم  چھاگلہ نے بنائی پاکستان کے قومی ترانے میں 50 الفاظ ہیں قومی ترانے کا دورانیہ ایک منٹ بیس  سیکنڈ ہے قومی ترانہ پہلی بار ریڈیو پاکستان سے 13 اگست 1954 کو نشر ہوا ترانے میں صرف ایک لفظ اردو کا کا ہے باقی ترانہ فارسی زبان میں ہے
ذہین  وفطین یہاں کے لوگ ذہین و فطین اور مہمان نواز ہوتے ہیں  پاکستانی ڈاکٹرز اور انجینیئرز کی تعداد دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے جو نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں پاکستانی فوج کا شمار دنیا کے بہترین افواج میں ہوتا ہے   اور یہ دنیا میں ساتویں بڑی فوج ہے
سٹیٹ  بنک کا افتتاح یکم جولائی  1948 کو قائد اعظم نے کیا اور اپ نے زاہد حسین کو بینک اور کرنسی کے لیے مقرر کیا
پاکستان قائد اعظم کی کوششوں سے ستمبر 1947 میں اقوام متحدہ کا ممبر بنا ایران نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا اور افغانستان نے پاکستان کی رکنیت کی مخالفت کی قائد اعظم نے راجہ غضنفر علی خان کو سب سے پہلے ایران میں سفیر بنا کر بھیجا
مینار پاکستان کا ڈیزائن جناب نصرت الدین مرات خان نے بنایا قومی پرچم کا ڈیزائن امیر الدین قدروائی  نے بنایا اور قائد اعظم کے مزار کا ڈیزائن یحیی مرچنڈ نے ڈیزائن کیا
پاکستان نے 28 مئی 1998 کو چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکہ کیا
پہلے وومن بینک 1989 میں کراچی میں قائم ہوا پاکستان کی سب سے بڑی ڈویژن کا نام قلات ڈویژن ہے پاکستان کی سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی ہے پاکستان کی سب سے بڑی جھیل منچھر جھیل ہے اور سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن روڑی کا ہے سب سے بڑا دریا دریائے سندھ ہے سب سے بڑا ریڈیو  اسٹیشن اسلام اباد کا ہے
پاکستان کا قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہے اور قومی یادگار پاکستان مونومنٹ ہےسب سے بڑا ڈیم  تربیلا ڈیم اورسب سے بڑا جنگل چھانگا مانگا کا ہے
پاکستان کا سب سے بڑا میوزیم  نیشنل میوزیم کے نام سے لاہور میں ہے
اپریل1954 میں اردو کو قومی زبان قرار دیا گیا
اللہ تعالی  پاکستان  کو قائم ودائم رکھے آمین

Post a Comment

0 Comments