سبزیوں  کی افادیت سے انکار نہیں  کیا جاسکتا یہ نہ صرف غزائیت  سے بھرپور ھوتی ہیں  بلکہ ہماری صحت  کے لئے  بھی ضروری ھوتی ہیں سبزیوں کی  کمی کی وجہ سے ھم مختلف بیماریوں  کا شکار ھو سکتے ھیں خدا  تعالی نے  ھر سبزی میں ھمارے لئے  کوئی  نہ کوئی  فائدہ  رکھا ھے
پیاز ھماری صحت کےلئے نہایت مفید ہیں اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے یہ قبض  کو ختم کرتا ہے اور ہاضم ہے اس میں پروٹین حرارت پیدا کرنے والے اجزاء اور معدنی اجزا کافی مقدار میں ہوتے ہیں ہیضہ کےدنوں میں اس کا کھانا نہایت مفید ہے پیاز جسم کے جراثیم مارتی ہے اور خون کو صاف کرتی ہے پیاز کو باریک پیس کر پاؤں کے تلووں پر لیپ کریں اس سے تمام قسم کے سر درد ختم ہو جاتے ہیں پیاز کہ پانی کے قطرے ناک میں ٹپکانے سے نکسیر بند ہو جاتی ہے بچھو اور بھیڑ کے کاٹنے پر اگر پیاز ملا جائے تو یہ زہر کو ختم کرتی ہیں پیاز معدہ کو طاقت دیتا ہے برسات کے دنوں میں پیاز اور لیموں ملا کر کھانے سے فائدہ ہوتا ہے
بیگن گرمیوں  کی سبزی ھے اس میں فائبر اور پانی کی تعداد زیادہ ہوتی ہے یہ موٹاپے کو کم کرتا ہے یادداشت میں اضافہ کرتا ہے شوگر اور کولسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے یہ انفیکشن کو دور کرتا ہے اس لیے کینسر کے خلاف مددگار ہوتا ہے خون کی کمی کو دور کرتا ہے
لہسن بہت سی بیماریوں کا علاج ھے یہ جراثیم کا دشمن ہے اگر ہر کھانے کے ساتھ ایک سے تین جوے لہسن کے کھائے جائیں تو بیماریوں کا حملہ نہیں ہوتا یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے نزلہ زکام دمہ کھانسی سینے کے دردحلق کی سوجن دق اور نمونیہ میں  فائدہ مند ہے معدے اور انتوں کو بہت سی تکلیفوں سے بچاتا ہے لہسن دل کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دیتا ہائی بلڈ پریشر دل اور شوگر کے مریضوں کو روزانہ لہسن کھانا چاہیے یہ پیٹ کے کیڑے  مارتا ہے منہ کا لعب زیادہ تیار کر کے غذا کے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے پیشاب جاری کرتا ہے سانس کی نالیوں کا بلغم دور کرتا  ہے کان کے درد بہرا پن اور وقت سے پہلے بالوں کی سفیدی کو روکتا ہے مختلف جلدی تکالیف  کا موثر علاج  ھے اعصابی تکالیف  کالی کھانسی  بخار اور دل کے امراض میں مفید ہے


مولی سردیوں کی  سبزی ھے مولی گردہ بواسیر مثانے کی پتھری تلی یرقان دمہ  کمزوری معدہ پیشاب کی رکاوٹ  میں  بہت مفید ھے خوراک کو ہضم کرتی ھےاگر جسم میں یورک ایسڈ زیادہ ھو جائے تو کھانے کے ساتھ مولی کھانی چاہئے بچوں کے پیٹ میں اگر کیڑے ہو جائیں تو مولی کے استعمال سے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں اگر پتے یا گردے میں پتھری ہو جائے تو مولی کے استعمال سے پتھری ختم ہو جاتی ہے کیونکہ مولی پتھری کو ذرات میں تبدیل کر کے ختم کر دیتی ہے یہ ہڈیوں  اور سانس کے امراض میں بھی بہتر ہے جلد کو تر و تازہ رکھتی ہے ہاتھ پاؤں کی جلن کو ختم کرتی ہے
کریلا گرمیوں  کی خوشما سبزی ھے اگرچہ اس کا ذائقہ  کڑوا ھوتا ھےمگر یہ بہت فائدہ مند ھے کریلے کا مجاز گرم اور خشک ہوتا ہے اس کے اندر کیلشیم فاسفورس پروٹین وٹامن پائے جاتے ہیں اس کے اندر زنک کی بھی مقدار ہوتی ہے شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے یہ خون کو صاف کرتا ہے گرمی دانوں کو ختم کرتا ہے گردے اور مثانے کی پتھری میں مفید ہے یرقا ن اور فالج کے مریضوں  کے لیے فائدہ مند ہے بھوک لگاتا ہے اعصابی نظام کو بہتر رکھتا کولیسٹرول  کو کنٹرول کرتا ہے قبض کے لئے  مفید ھے اور دل کی دھڑکن کے لیے بھی فائدہ مند ہے
پالک  پالک زوذ ہضم  ھے معدہ کی شوزش کو دور پیشاب اور ہے جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے دماغ کی خشکی کے لیے مفید ہے اور خون بڑھاتا ہے پالک گردے اور پتے کی پتھری میں نقصان دہ ہے پتھری
کی صورت میں پالک سے پرہیز کرنا چاہیے
شلجم سردیوں کی سبزی ہے یہ معتدل  مزاج ھے شلجم قبض کشا ہے اور جلدی ہضم ہو جاتا ہے دماغ اور بینائی کو طاقت دیتا ہے جگر کے افعال کو درست رکھتا ہے یہ بلغم کو خارج کرتا ہے بھوک کو بڑھاتا ہے بواسیر میں مفید ہے اس میں وٹامن سی اور کیلشیم پایا جاتا ہے گلے اور سینے کی بیماریوں کو دور کرتا ہے جوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے دمہ کے مریضوں اور انتڑیوں  کے لیے بھی مفید ہے
گاجرسردیوں کی سبزی ھے  اس میں  وٹامن اے سی اور کےپایا جاتا ھے اور پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے گاجر جگر کے لیے مفید ہے یہ معدہ اور جسم کی گرمی کا خاتمہ کرتی ہے اس کے استعمال سے چہرے کی جلد چمکدار ہو جاتی ہے یہ بالوں کے لیے بھی مفید ہے یہ دماغ کو طاقت دیتی ہے وزن کم کرتی ہے اور انتوں کی صفائی کرتی ہے کی ہڈیوں کو طاقت دیتی ہے انکھوں کی بینائی کو تیز کرتی ہے اعصابی کمزوری کو دور کرتی ہے اس کے استعمال سے بچوں کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے گاجر کو غریبوں کا سیب بھی کہا جاتا ہے گاجر جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے

Post a Comment

0 Comments