حضرت داتا گنج بخش کے اقوال زریں
حضرت داتا گنج بخش رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں صوفی وہ ھے جس کا کردار اس کے گفتار کے مطابق ہو
غنی کا نام صرف ذات باری تعالی کے شایان شان ہے اور مخلوق اس نام کی مستحق نہیں ہے
دشمن کی دشمنی اس سےمشورہ کرنے سے ٹوٹ  جاتی ھے
ایک جزبہ حق دو جہاں کی عبادت سے بہتر ہے
ہر ایک کا کھانا نہ کھا لیکن ہر ایک کو کھلا دے
دین کاکوئ بدل نہیں  دین کی حفاظت علم کے ساتھ کرو
جو مالدار ہونا چاہتا ہے وہ درویش نہیں حریص ہے زندگی یوں گزاریں کہ اپ کو مخلوق سے اور مخلوق کو اپ سے کوئی برائی نہ پہنچے
سارے ملک کا بگاڑ تین گروہوں کے بگڑنے پر ہے جب حکمران بے علم ہو عالم بے عمل ہو اور فقرا ء بےعمل ھو
توبہ گناہ کو کھا جاتا ہے صدقہ بلا کو کھا جاتا ہے اور جھوٹ رزق کو کھا جاتا ہے
اگر تم بزرگوں کے مرتبے کے خواہش مند ہو تو امراء اور بادشاہ زادوں سے میل جول نہ رکھو
ذلیل ترین انسان وہ ہے جو ہر وقت کھانے اور کپڑوں میں لگا رہے
شروع کرنا تیرا کام ہے اور تکمیل کرنا خدا تعالی کا مسکینوں کو ناراض کرو گے تو خدا خوش نہیں ہوگا غنی وہ ہے جس کا دل اللہ کے سوا ہر چیز سے خالی ہو خدا تعالی سے عبادت کا صلہ نہ مانگو
مسلسل عبادت سے مقام کشف و مشاہدہ ملتا ہے جس قسم کے لوگوں کی صحبت اختیار کی جائے نفس انہی کی خصلت اختیار  کرتا ہے
غافل افراد کاہل فقراء اور جاہل درویشوں کی صحبت سے بچو
اچھا کرتے ہوئے ہمیشہ کسی بہانے کی تلاش میں رہو
درویش کو لازم ہے کہ بادشاہ کی ملاقات کو سانپ اور اژدھے کے برابر سمجھے
جو چیز دولت مند کی خراب ہو جائے اس کا عوض  یعنی بدلہ تو ہو سکتا ہے لیکن جو چیز درویش کی بگڑ جائے اس کا کوئی عوض نہیں ہوتا
اطمیان قلب چاہتے ہو تو حسد سے بچو
عاقل نما نادان سے پرہیز کر

Post a Comment

0 Comments