ایک روز ایک بھیڑیے کے گلے میں ایک ہڈی پھنس گئی اس کو اپنی جان کے لالےپڑ گئے وہ جنگل میں بے چینی کے ساتھ بھاگتا پھرتا تھا مگر جان بچنے کی کوئی صورت نظر نہ اتی تھی اتفاق سے اس کی نظر ایک سارس پر پڑی وہ بے تحاشہ اس کی طرف بھاگا اور کہنے لگا بھیا سارس میرے گلے میں ہڈی پھنس گئی ہے تمہاری چونچ بڑی لمبی ہے میرے حلق میں پھنسی ہڈی نکال دو میں اس کے صلے میں تمہیں بڑی اجرت دوں گا
سارس کو بھیڑیا کی حالت پر بڑا رحم ایا اس نے اپنی چونچ فورا اس کے گلے میں ڈال دی چونچ سے ہڈی پکڑ کر ایک جھٹکا دیا تو چونچ کے ساتھ ہڈی باہر اگئی اب سارس نے اپنی اجرت کا مطالبہ کیا تو بھیڑیا بولا اے نادان کیا تیرے لیے یہی کافی نہیں ہے کہ تو نے میرے منہ میں سر ڈالا اور صحیح سلامت باہر بھی نکال لیا اگر میں چاہتا تو تجھے ہڑپ کر لیتا سارس نے یہ سن کر وحشت زدہ انداز میں اپنے پر پھڑپھڑاتے ہوئے وہاں سے دور چلا گیا اور بولا واقعہ قصور میرا ہے جو ایک بد خصلت کے کہے پر اعتبار کیا
0 Comments