ڈرائی فروٹ کے فوائد

ڈرائ فروٹ  کے فوائد
جس طرح ہمارے لیے سبزیاں اور پھل ضروری ہوتے ہیں ان کی کمی سے ہمارا جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے اسی طرح ڈرائی فروٹ بھی ہمارے جسم کو فائدہ پہنچاتے ہیں
پستہ یہ دل اور دماغ کو طاقت دیتا ہے وزن کو کم کرتا ہے پھیپڑوں سے بلغم کو خارج کرتا ہے اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور کلوریز کی مقدار بھی پائی جاتی ہے یہ دماغ کی گرمی کو دور کرتا ہے اور یادداشت کو بہتر کرتا ہے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے یہ کھانسی کے لیے بھی مفید ہے معدے کو بہتر کرتا ہے متلی اور قے کو روکتا ہے انتوں کو قوت دیتا دل کی بیماریوں کے لیے مفید ہے دل کے دورے کو کم کرتا ہے یہ دل کی دھڑکن کو بہتر کرتا ہے
کاجو یہ انکھوں کی بنائی کو بہتر کرتا ہے موتیا جیسی خطرناک بیماری سے بچاتا ہے کاجو گردوں  کے لیے بھی مفید ہے امراض قلب بلڈ پریشر اور شوگر سے بچاتا ہے خون کی کمی کو دور کرتا ہے امیون سسٹم اور اعصابی نظام کو مضبوط کرتا ہے
اخروٹ یہ بد ہضمی دور کرتا ہے اور طاقت دیتا ہے اگر اخروٹ کو تھوڑا سا کڑاہی میں بھون کر کھایا جائے تو یہ دوسرے فائدوں کے ساتھ ساتھ سرد کھانسی کو بھی بہت فائدہ دیتا ہے اخروٹ کو پانی میں پیس کر چوٹ کے نشان پر لگایا جائے تو نشان ختم ہو جاتا ہےاخروٹ دماغی کمزوری کو دور کرتا ھے حافظہ کو تیز کرتا ھے ہڈیوں  کو مضبوط کرتا کولیسٹرول کو کنٹرول میں  رکھتاھے دل کے امراض  سے بچاتا ھے بال جلد ناخن کے لئے  مفید ھے کینسر سے بچاتا ہے اخروٹ  کا تازہ چھلکا  دانتوں پر ملنے سے مسوڑے اور دانت مضبوط ہوتے ہیں اس کے چھلکے کو دنداسہ کہتے ہیں دنداسہ کو ملنے سے ہونٹوں  پر رنگ بھی چڑھتا ہے اس سے دانت مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں
کشمش اس میں ائرن مگنیشیم پوٹاشیم فائبر وٹامن بی ہوتا ہے یہ پٹھوں اور خون کی کمی کو دور کرتی ہے بلڈ پریشر کم کرتی ہے قبض کشا ہے یہ ہاضمہ کرتی ہے اور جسم سے زہریلے مادوں  کو دور کرتی ہے جگر اور انتوں کے لیے مفید ہے تیزابیت کو دور کرتی ہے شوگر کو کنٹرول کرتی ہے سردیوں میں خشک جلد کو تر و تازہ رکھتی ہے جگر کے لیے مفید ہے جسمانی کمزوری کو دور کرتی ہے سستی اور تھکاوٹ کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہ
بادام  بادام میں  معدنیات وٹامن پروٹین کلوریز اور فائبر پایا جاتا ہے بادام کھانے سے دماغ کو طاقت ملتی ہے یہ دل کو مضبوط کرتا ہے اس سے قوت حافظہ تیز ہوتا ہے بادام نظر کی کمزوری کو دور کرتا ہے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے شوگر کو کنٹرول کرتا ہے بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے بادام میں کیلشیم بھی پائی جاتی ہے اس لیے یہ دانتوں کے لیے بھی مفید ہے بادام کھانے سے بال چمک دار اور  مضبوط  ہوتے ہیں وزن کو کم کرتا ھے


Post a Comment

0 Comments